Monday, June 22, 2020

Allama Talib Jauhari Sb Ab nahi Rahe.. حضرت آیت اللہ علامہ طالب جوہری صاحب قبلہ کی وفات سے ملت جعفر یہ ایک شفیق بزرگ ، مربّی اور سرپرست سے محروم ہو گئی۔

بسمہ سبحانہ، انا للّٰہ و انا الیہ راجعون، ہوالباقی
قال رسول اللہ ص موت العالم موت العالم 
اذا مات العالم  ثلم فی الاسلام ثلمہ لایسدہا شیئ 
مفسر قرآن۔ شیخ الحدیث۔ فقیہ اہل بیت ع۔ خطیب بے بدل ۔ ذاکر حسین ع حضرت آیت اللہ علامہ طالب جوہری صاحب قبلہ کی وفات سے ملت جعفر یہ ایک شفیق بزرگ ، مربّی اور سرپرست سے محروم ہو گئی۔ وہ منجھے ہوئے مدرس ، عالمی شہرت یافتہ خطیب ، وحدت اسلامی کے علمبردار ، قرآنییات کے ماہر ۔ نقل حدیث کے مجاز ۔علوم عرب میں متبحر ۔ ادبیات کے شہنشاہ۔ اخلاقیات کے استاد۔ فن تقریر کے مجدد ۔ مقتل حسین ع میں اتھارٹی  اور جدید و قدیم علوم کا سنگم تھے ۔ وہ کالج میں سینئر پروفیسر بھی رہے مگر انکی شناخت ہمیشہ ایک ذاکر حسین ع کی رہی ۔ 27 اگست 1939 کو صوبہ پٹنہ  بہار انڈیا میں
پیدا ہوئے۔ اور 21 جون 2020 میں راہئی جنت ہوئے ۔…

No comments:

Post a Comment