Tuesday, September 5, 2017

حجاج بیت اللہ الحرام کے نام رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا پیغام

بسم‌الله‌الرّحمن‌الرّحیم

والحمدلله ربّ العالمین و الصّلاة و السّلام علی سیّدنا محمّد خاتم النّبیّین و آله الطّاهرین و صحبه المنتجبین.

خدائے بزرگ و برتر کا شکر بجالاتا ہوں کہ اس سال بھی دنیا کے مومنین کی ایک بڑی تعداد کوحج کی توفیق سےاس نے نوازا کہ وہ اس پرفیض اور دلنشیں سرچشمے سے بہرہ مند ہوں اور اس شب و روز کو کہ جن کے بابرکت اور غنیمت لمحات معجز نما اکسیر کی مانند دلوں کو منقلب اور روحوں کو پاکیزہ و آراستہ کرسکتے ہیں، خانہ خدا کے جوار میں اور عبادات و خشوع و ذکر و تقرب کے مواقیت میں بسر کریں۔ حج رموز و اسرار سے معمور عبادت، بیت شریف (کعبہ) برکات الہیہ سے سرشار مقام اور حق تعالی کی آیات و علامات کا مظہر ہے۔ حج مومن اہل خشوع و صاحب تدبر بندے کو روحانی مدارج پر پہنچا سکتا ہے اور اسے رفعت و نورانیت سے مزیّن کرسکتا ہے۔ اسی طرح صاحب بصیرت ، شجاع، اہل اقدام و مجاہد انسان میں تبدیل کرسکتا ہے۔



No comments:

Post a Comment