Tuesday, December 8, 2020

Aurat Islam aur Magrib Ki Nazar Me

 عورت اسلام اورمغرب کی نظر میں


اسلام عورت کی پاکدامنی کے مسئلے کو اہمیت دیتا ہے البتہ یقینی طور پر مرد کی پاکدامنی بھی اہم ہے. پاکدامنی عورتوں کے لیے مخصوص نہیں بلکہ ضروری ہے کہ مرد بھی پاکدامن ہوں.

البتہ چونکہ معاشرے میں مرد اپنی جسمانی طاقت اور جسمانی طور پر برتر ہونے کی وجہ سے عورت کے نہ چاہتے ہوئے بھی اس پر ظلم کر سکتا ہے اس لیے عورت کی پاکدامنی پر زیاده تاکید کی گئی ہے اور زیاده احتیاط سے کام لیا گیا ہے.

اگر آپ آج بھی دنیا میں نگاه دوڑائیں گے تو دیکھیں گے کہ مغربی دنیا میں، خاص طور پر امریکہ میں، خواتین کو درپیش مشکلات میں سے ایک مشکل یہی ہے کہ مرد اپنی طاقت کی وجہ سے عورتوں کی پاکدامنی پر تجاوز کرتے ہیں.

‼️میں نے خود امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی آفیشل رپورٹس دیکھیں جن میں سے ایک امریکی عدالت اور دوسری کسی اور ادارے سے مربوط تھی. ان میں جرائم کی تعداد حقیقتاً وحشتناک تھی. امریکہ میں ہر 6 سیکنڈز میں زبردستی تجاوز کا ایک واقعہ پیش آتا ہے!!




No comments:

Post a Comment